عمران خان و بشریٰ بی بی کے معاملہ میں قانون و انصاف کا جنازہ نکل چکا
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ عامر خان سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے معاملے میں قانون اور انصاف کا جنازہ نکالا جا رہا ہے وکلاء نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے عامر خان سواتی انصاف لائرز فورم مانسہرہ کے راہنماؤں اظہر ظہور تنولی ایڈووکیٹ اور وقاص رضا خان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عدت کیس میں بری ہونے کے بعد خوف زدہ حکمرانوں نے رات گئے اڈیالہ جیل میں جس بھونڈے انداز میں توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا وہ المیہ ہے عامر خان سواتی نے کہا کہ موجودہ عدلیہ کی موجودگی میں پلانٹ شدہ مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں یہ تمام مقدمات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جائیں گے اور عمران خان باعزت رہا ہو کر دوسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔