مانسہرہ، چنار روڈ پر واقع الائیڈ بینک میں ڈکیتی کے ملزمان گرفتار

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی بنک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار ملزمان کا تعلق مانسہرہ تورغر اور بٹگرام سے بتایا جاتا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ ایک ماہ قبل عید الاضحیٰ سے چار روز قبل مانسہرہ لاری اڈہ میں چنار روڈ پر واقع الائیڈ بینک میں دو مسلح ڈاکوؤں نے بغیر نقاب کے بنک گارڈ سمیت پورے عملے کو یرغمال بنا کر بینک سے مبلغ ایک کروڑ 45 لاکھ روپے روپے لوٹ کر دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے پولیس ذرائع نے شمال کے رپورٹر غفار خان مہمند کو بتایا کہ ڈی پی او مانسہرہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے موبائل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بنک ڈکیتی کے دو ملزمان گرفتار کر کے اسی لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان سمیت پورے نیٹ ورک کی گرفتاری اور جملہ رقم کی ریکوری تک پولیس نے ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ہی پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او مانسہرہ دیگر پولیس افسران کے ساتھ اس بڑی ڈکیتی اور ملزمان کی گرفتاری اور ملزمان سے برآمدگی سمیت ساری صورتحال بارے آج یا کل میڈیا کو ساری صورتحال سے آگاہ کرینگے بنک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری میں مانسہرہ پولیس کے شعبہ تفتیش اور تھانہ لاری اڈہ نے اہم رول ادا کیا ہے ڈکیتی سے متعلق اور تمام ملزمان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات پولیس پریس بریفنگ میں سامنے رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.