ٹرمپ کو چیک اپ کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا
ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی تھی، ریلی میں 8 سے 10 گولیاں چلائی گئیں، ایک گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ٹرمپ پر حملہ 2 افراد نے کیا، ایک کو مار دیا گیا، دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدر معمولی زخمی ہوئے ، ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے تاہم یہ زخم کس نوعیت کے ہیں اور کس وجہ سے ہوئے یہ واضح نہیں ہوسکا۔
ٹرمپ کو چیک اپ کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا