مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ میں سودی کاروبار عروج پر پہنچ گیا سودی کاروبار میں خواتین بھی شامل ہو گئی ہیں مانسہرہ میں گاڑیوں کے انٹر پلی سودی کاروبار اور دیگر کئی طرح کے سودی کاروباروں نے کئی گھر اجاڑ دیے ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ مانسہرہ میں سود خوروں کے نجی جرگے اور ان جرگوں میں کمزور فریق کو بندوق کی نوک پر فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جاتا ہے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں بڑی تعداد میں سود خور عورتیں بھی سرگرم ہیں جو بڑے گھروں کی خواتین کو کاروبار کرنے یا دیگر منافع بخش کاموں کے نام پر سود پر پیسے دے کر بعد ازاں دس روپے کے سو روپے وصول کرتی ہیں مانسہرہ میں سودی کاروبار کے جھگڑے درخواستوں کی صورت میں اب مصالحتی کمیٹی کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اس بارے اہم انکشافات متوقع ہیں۔