حویلیاں (نمائندہ شمال)حویلیاں احاطہ عدالت میں پولیس حراست میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی،مقتول زاہد خان کو جیل سے پولیس پیشی پر لایا گیاتھا،جس کو مخالف پارٹی نے فائر کرکے قتل کر دیا،ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق حویلیاں احاطہ عدالت میں فائرنگ کاخوفناک واقعہ جس میں راولپنڈی کے رہائشی زاہدخان جو 2023 میں افسرخان نامی شخص کے قتل کا مقدمہ گرفتار تھا اورحویلیاں سول جج کی عدالت میں پیشی پر آیا تھا کہ تاک میں بیٹھے شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ کی آواز سے عدالت میں بھگدڑ مچ جانے سے ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیامقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔