عدت نکاح کیس کیخلاف اپیلیں منظورعمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر)عدت نکاح کیس کے خلاف اپیلیں منظور،عدالت کا عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کا حکم، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی،میں کی طرف سے بشری بی بی پر بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ڈالنے کی اطلاع، تفصیلات کے مطابق عدت نکاح کیس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل کورٹ کا عمران خان اور بشری بی بی کو سات سات سال سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی دونوں کو عدت نکاح کیس میں بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور میں عمران خان پر 9 مئی واقعہ کے تین مقدمات میں گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ پولیس کا اڈیالہ جیل کے اندر ہی ان سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ عمران کی اہلیہ بشری بی بی پر بھی نیب کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ڈالے جانے کی اطلاع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.