مانسہرہ(شیخ نزیر سے+محمد نعیم سے) مانسہرہ انجمن تاجران گہما گہمی عروج پر جاری، انتخابات 2024 تاجران میں حصہ لینے کیلئے نصف درجن سے زائد گروپ سامنے آگئے، تاجران الیکشن کیلئے نوجوان تاجروں پر مشتمل تاجر الخمدمت گروپ نے بھی میدان آنے کا اعلان کردیا، مزید گروپس کا الیکشن میں آنے کا کا قوی امکان، تمام امیدواران کے تاجردکانداروں سے رابطے شروع، مشاورتی عمل بھی جاری، تاجربرادری کے حقوق کی بازیابی اور ان کی عزت نفس بحال کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں، مرکز سمیت پندرہ واروں میں اپنے مضبود امیدوار کھڑے کرے گی، ترجمان تاجر الخدمت گروپ کا موقف، تاجربرادری کی بھی جانب سے تاجر الخدمت گروپ کے فیصلے کا خیر مقدم، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ انجمن تاجران انتخابات2024 الیکشن کی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری ہیں اس سلسلہ میں انجمن تاجران مانسہرہ مرکز سمیت پندرہ وارڈوں میں تاجران انتخابات میں حصہ لینے والے خوش مند امیدواران کی تاجروں سے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے، جبکہ انجمن تاجران الیکشن میں تاجر اتحاد گروپ، کاروان تاجران گروپ، تاجر حق پرست گروپ، ینگ ٹریڈرز گروپ اور سردار حیدر گروپ کے بعد نوجوان تاجروں پر مشتمل تاجر الخدمت گروپ نے بھی انجمن تاجران الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیاہے، گو کہ ابھی تک تاجران انتخابات کا شیڈول جاری نہ ہوسکامگر انتخابی شیڈول سے قبل ہی نصف درجن سے زائد مرکزی گروپس نے انجمن تاجران میں حصہ لینے کیلئے پہلے ہی سے قمر کس لی ہے، جبکہ دوسری جانب جہاں متعدد گروپ کی جانب الیکشن میں حصہ لینے کے اعلانات ہو رہے ہیں وہی پر مرکز اور وارڈز کے امیدواران سمیت مانسہرہ بھر کی تاجربرادری سمیت الیکشن شیڈول اعلان کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے ہیں جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق انجمن تاجران انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے مزید گروپس سامنے آنے کا امکان ہے