فلور ملز کی ہڑتال کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

0

ہری پور(بیورورپورٹ)فلور ملز کی ہڑتال سے آٹے اور میدے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی تندور بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔فلور ملز کی ہڑتال کے باعث تندور مالکان بھی پریشان ہیں۔دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہڑتال سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلورملزکی ہڑتال سیبحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،صورتحال برقرار رہی تو تندور بند کرنے پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.