مانسہرہ تا اوگی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، عوام کو مشکلات
مانسہرہ(سٹی جنرل رپورٹر) مانسہرہ اوگی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔حالیہ بارشوں نے روڈ کو انتہائی خستہ حال کر دیا ہے روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔تفصیل کے مطابق مانسہرہ اوگی اہم شاہراہ کالج دوراہا سے لے کر خاکی بھر کنڈ او ر اوگی تک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ سے بارش اور نالوں کی بندش کی وجہ سے سارا پانی روڈ پر بہتا ہے جس کی وجہ سے روڈ انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے، عوام الناس کا اعلی ارباب اختیار سے فوری مطالبہ ہے کہ وہ بند نالوں کو جلد از جلد صاف کریں اور روڈ کی مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ اہم شاہراہ مزید تباہ ہونے سے بچ جائے۔ساون کا موسم شروع ہے موسلادھار بارشوں نے مزید تباہی پھیلانی ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر یہی صورت حال رہی ہے تو جلس ہی آپ کو یہ اہم شاہراہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہوئی نظر آئے گی۔