مانسہرہ، احاطہ عدالت تصادم53ملزمان انسداد دہشگردی کی عدالت میں پیش مرکزی کردار ادا کرنیوالے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)مانسہرہ عدالتوں میں گزشتہ روز تصادم کرنے والے دونوں گروپوں کے 53ملزمان انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش انسداددہشت گردی عدالت کے جج سجاداحمدجان نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تصادم کامرکزی کرداراداکرنیوالے تین ملزمان ذوہیب خان، سومی سرکاراورافراسیاب کوتین تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیاجبکہ 50ملزمان کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرمانسہرہ اورایبٹ آبادکے جیلوں میں الگ الگ بھیج دیاگیا سومی گروپ کے 38ملزمان جبکہ دوسرے گروپ کے 12ملزمان جیل بھیجے گئے یادرہے کہ گزشتہ روزدونوں گروپوں کا آمناسامناعدالتوں میں ہونے پرعدالتیں میدان جنگ بن گئی تھیں لڑائی مارکٹائی سے چھ سے زائدافرادزخمی ہوگئے تھے مانسہرہ ڈسٹرکٹ بارکے ذرائع نے شمال کے رپورٹرغفارخان مہمند کوبتایاکہ مقدمے کی پیروی ممتازقانوندان محمدبلال خان ایڈووکیٹ کررہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.