حویلیاں ہاسپٹل روڈ پر ٹریفک وارڈن کی مستقل منظوری کردی گئی

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)عزیر شیر خان تحصیل چیئرمین حویلیاں کا احسن قدم حویلیاں ہاسپٹل روڈ پر ٹریفک وارڈن کی مستقل منظوری لیکر تاجر برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے اس روڈ کے تاجر اور اس روڈ سے ہاسپٹل کو آنے والے ایمرجنسی مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا دوسرا رکشہ ڈرائیوروں نے بھی ٹریفک پولیس کو چکمہ دے کر اس روڈ سے مستقل گزرگاہ بنا لی تھی جس تاجروں سمیت پیدل چلنے اور مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس پر تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان نے ایس۔پی ٹریفک سے اس ایشو پر درخواست کی اس جگہ ایک مستقل ٹریفک وارڈن تعینات کیا جائے جو گزشتہ روز ہاسپٹل روڈ پر مستقل ٹریفک اہل کار تعینات کردیا گیا تاجروں اور عوامی حلقوں نے اس پر تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.