مشہور کانسٹیبل ارشد تنولی قتل کیس میں ملوث ملزمہ عدم ثبوت پر بری

0

ایبٹ آباد(کورٹس رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج احسان الحق نے مشہور قتل کانسٹیبل ارشد تنولی قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو عدم ثبوت کی بناء بری کر دیا پولیس زرائع کے مطابق شارجہ گیسٹ ہاؤس ایبٹ آباد سے کانسٹیبل ارشد تنولی کی قتل شدہ نعش کی تھانہ میرپور پولیس کو اطلاع ملی جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف ذیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ ردج رجسٹرڈ کر لیا،بعد ازاں دروان تفتیش سی سی ٹی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون کے خلاف مقتول کے چچا ذاد بھائی شمس الدین کے تتمہ بیان کے مطابق مسماۃ(ش) کو نامزد کرنے کے بعد گرفتار کر لیا ملزمہ کی درخواست ضمانت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے بھی خارج کی پولیس نے چالان مکمل کے بعد ملزمہ کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر تجویز تھا مستغیث مقدمہ کی جانب سے تقریباً 18 گواہان کے بیانات قلمبند ی کے بعد 4 جولائی کوملزمہکی جانب سے نوجوانون قانون دان کاشف جدون ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے اور مستغیث مقدمہ کے وکیل و سرکاری وکیل نے دلائل پیش کیے عدالت نے وکلاء کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.