شدید گرمی کے باوجود مانسہرہ کے کئی نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری
خواجگان (جنرل رپورٹر) کلگان مانسہرہ اور مختلف پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں تاحال نہ ہو سکیں۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز محتلف پرائیویٹ سکولوں کے والدین نے بتایا کہ مانسہرہ کے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تاحال گرمیوں کی چھٹیاں نہ دی سکیں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں طلبا کا بھرا حال متعدد ایسے سکول بھی ہیں جہاں یوپی ایس جنریٹرز کی سہولت موجود نہیں سکول انتظامیہ چھٹیاں محض اس لئے نہیں دے رہیں کہ طلبا نے سو فیصد فیسوں کی ادائیگی نہیں کی جس کی سزا بچوں کو دی جارہی ہے والدین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے