The news is by your side.

کنگر پائیں کی رہائشی شادی شدہ لڑکی کو بھائی نے قتل کر دیا

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)بلدیہ گلشن غازی میں شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،مقتولہ لڑکی گھر کے قریب ہی رہائش پذیر تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں گھر میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ڈی آئی جی ساتھ نے بتایا کہ گھر کے اندر بہن کو قتل کرنے والے ملزم سفیان کو گرفتارکرلیاگیا،ملزم نے گھریلو ناچاقی پرفائرنگ کر کے بہن کوقتل کیاتھا۔اتحاد ٹاؤن پولیس نے صرف3 گھنٹے میں مفرورملزم کوگرفتارکیا،مقتولہ لڑکی شادی شدہ اور گھر کے قریب ہی رہائش پذیرتھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے،جو مانسہرہ سے خریدا گیاتھاتایم مزید تفتیش جاری ہے،ملزم اورمقتولہ کا تعلق کنگرپائیں سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.