مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرملک محمدممتازنے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ خیبرپختونخواہ گورنرہاؤس نے سیاست کارخ تبدیل کردیاہے ملک محمدممتازنے کہاکہ مستقبل کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی مرکزسمیت صوبے میں اہم سیاسی رول اداکرے گی ملک محمدممتاز نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط سیاسی رہنماء ہیں جواس ملک کے چوبیس کروڑ عوام کولیڈکرتے ہوئے اس ملک کوہرطرح کے بحرانوں سے نکالیں گے

