مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)سیاسی مداخلت نے مانسہرہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کو انسانی زندگیوں سے کھیل کر پیسہ بنانے کا مرکز بنا دیا ہے ٹھیکے کی ادویات ساز کمپنیوں کی کمیشن خوری پر بیٹھے ڈاکٹروں اور ڈاکٹروں کی مخصوص لیبارٹریاں اور مخصوص میڈیکل سٹور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کے نوٹ چھاپ رہے ہیں ستم ظریفی ہے ہے کہ معمول مریض جو میڈیکل سٹور سے تیس چالیس روپے کی گولیاں یاسپرٹ خرید کر صحت یاب ہو سکتا ہے اس مریض کو نام نہاد دکھی انسانیت کی خدمت والے کمیشن خور ڈاکٹر تین ہزار سے لے کر چار پانچ ہزار روپے تک ادویات لکھ کر دے رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ سیاسی مداخلت نے ہسپتال کے بورڈ آف گورنر ڈرگ انسپکٹر سمیت دیگر تمام ذمہ داروں کو منہ ریت میں دینے والا کردار بنا دیا ہے۔

