مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)مانسہرہ کے ممتاز تاجر راہنما محمد سلیم قریشی کو پیپلز پارٹی ٹریڈز ہزارہ کا صدر منتخب کر دیا ہے محمد سلیم قریشی کو گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز ٹریڈز خیبر پختونخواہ کے مرکزی راہنما نے محمد سلیم قریشی باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے محمد سلیم قریشی نے اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید نے تاجروں مزدوروں اور تمام پسے ہوئے طبقات کیلئے پیپلز پارٹی کو ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دے دیا تھا محمد سلیم قریشی نے کہا کہ پیپلز ٹریڈز ہزارہ کے صدر کے طور پر وہ تاجروں کے حقوق کیلئے ہر میدان میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

