ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں، طاہر ایوب خان ڈی پی اوز اور سرکل ایس ڈی پی اوز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بڑی مساجد کی سیکیورٹی کا جائزہ خود لیں، ڈی آئی جی ہزارہ بغیر این او سی کے کسی بھی مجلس یا جلوس کی اجازت نہ دی جائے، فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والوں کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کو بہتربنانے کیلئے احکامات جاری کر دیے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی پی اوز اور سرکل ایس ڈی پی اوز امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بڑی مساجد کی سیکیورٹی کا جائزہ خود لیں۔ بغیر این او سی کے کسی بھی مجلس یا جلوس کی اجازت نہ دی جائے۔ جلوس روٹس پر متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کرکے تمام جلوس کی مکمل مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کو یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کی بی ڈی ایس اور کینائن یونٹ کے زریعے سرچنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مجالس اور جلوس انعقادکے دوران امام بارگاہوں پر سفید پرچات، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کرکے مجالس اور جلوس میں شرکت کرنیوالوں کی مکمل چیکنگ کے بعد انٹری دی جائے۔امام بارگاہوں کے اردگرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جائیں اور غیر قانونی مقیم کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جائیں جبکہ ہوٹلز، سرائے اور ہاسٹلز کی روز مرہ کی بنیاد پر متعلقہ تھانہ چیکنگ کرکے اعلی افسران کو رپورٹ پیش کریں، مشکوک افراد اور شیڈول فور میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ضلعی سطح پر محرم الحرام کنٹرول روم کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔لاوڈ سپیکر کی غیر قانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا دیگر کسی طریقہ سے فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والوں کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینیز، غیر ملکی باشندوں اورہزارہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھی غیرملکیوں کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے سیکیورٹی انچارج صاحبان سے ہمہ و قت رابطہ میں رہیں اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کرتے رہا کریں اوراگر سیکیورٹی کے متعلق انہیں کسی بھی مسئلہ کا سامنا ہے تو خط و کتابت کے ذریعے اس کے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔

