ایبٹ آباد،مختلف روٹس پر ناکہ بندیاں، اوورلوڈگاڑیوں کیخلاف کارروائیاں

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا گلیات کے سواریوں کی اوور لوڈنگ، ذائد کرایہ لینے والوں اور بناہیلمنٹ اورکمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کو عوام الناس کی جانب سے گلیات کے علاقے زیارت معصوم میں زائد کرایہ اورسواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے کے حوالے موصول ہونے والی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مدثر ضیاء کو موقع پر ٹریفک اہلکاروں کو بھیجنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کیے۔جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مدثر ضیاء نے ٹی اوز اور رائیڈرز کو باڑیاں سے نیچے گلیات کے علاقے زیارت معصوم کو بھیجوایا۔جہاں جاکر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے عمائدگان سے مل کر وہاں چلنے والی لوکل ٹرانسپورٹ(جیپوں، ٹیوٹا ہائی ایس اور دیگر)کے ڈرائیوران جو سواریوں کی اوور لوڈنگ اور سواریوں سے ذائد کرایہ موصول کرتے تھے کو روک کر ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی اور دوبارہ سواریوں کی اوور لوڈنگ نہ کرنے اور سرکاری کرائے نامے پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اس کے ساتھ وہاں بنا ہیلمنٹ اورکمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.