ممتاز تنولی پیپلز پارٹی ضلع مانسہرہ کے صدر مقصود خان جنرل سیکرٹری مقرر

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر) سید سلیم شاہ ضلع ایبٹ آباد اور ملک ممتاز تنولی مانسہرہ کے ضلعی صدر مقرر، مقصود خان مانسہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ملک عقیل سیکرٹری اطلاعات مقرر، پی پی پی ھزارہ ڈویژن اور ایبٹ آباد مانسہرہ کیلئے نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان، زوالفقار قریشی ھزارہ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مقرر، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ھزارہ نے ضلع ایبٹ آباد اور مانسہرہ کیلئے ضلعی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے پارٹی سے ملنے والی خبر کے مطابق سید سلیم شاہ کو ایبٹ آباد کا ضلعی صدر جبکہ ملک ممتاز تنولی کو مانسہرہ کا ضلعی صدر منتخب کر دیا گیا جبکہ مقصود خان سواتی مانسہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عقیل اعوان کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ سینئر رہنما زوالفقار قریشی کو بھی ھزارہ کا ڈویژنل جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.