ایبٹ آباد(نامہ نگار) ایبٹ آباد ٹماٹرکی قیمتوں کو پرلگ گئے پرچون مارکیٹ میں 300روپے کلو فروخت ہونے لگے بھوک افلاس کے ہاتھوں مارے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور حملہ تفصیلات کے مطابق کھانا بنانے میں بنیادی ضرورت پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے پرچون دوکانوں پر ٹماٹرتین سو روہے کلو فروخت ہونے لگے ہول سیل مارکیٹوں میں پیاز2100سوروپے پیٹی فروخت ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر کی فصل کی کوالٹی بھی کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے پیٹی سے تین چار کلو خراب ٹماٹر نکل جاتے ہیں حالیہ چند دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے شہری پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں دوسری طرف بجلی گیس کے بلوں نے شہریوں کاجینا حرام کردیا ہے