The news is by your side.

فری میڈیکل کیمپوں سے غریب عوام کو سہولت فراہم ہوتی ہے

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)فری میڈیکل کیمپوں سے غریب عوام کو سہولت فراہم ہوتی ہے،غیر سرکاری تنظیموں کے فلاحی کاموں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے،ہیلپ فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں میں فری آئی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقامی لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو پیسے خرچ کرکے بڑے ہاسپٹل نہیں آسکتے افتخار خان جدون نے کہاکہ ہیلپ فاؤنڈیشن کی کوشش سے الشفاء آئی ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹرز کا حویلیاں شہر میں فری میڈیکل کیمپ لگانا احسن قدم ہے انہوں نے ہیلپ فاؤنڈیشن تحصیل حویلیاں کے ذمہ داران حافظ مظہر حسین،سردار عبدالرشید اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.