The news is by your side.

حکومتی عدم دلچسپی، یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی شدہ اشیاء کی سکیم ختم کر دی گئی

0

شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)حکومت کی عدم دلچسپی عرصہ دراز سے یوٹیلیٹی سٹوروں پرسبسڈی شدہ اشیاء کی جاری سکیم کوختم کردیاگیا صرف بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کے شناختی کارڈ پراشیاء ضروریہ ملتی ہیں حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں ضرصرف چینی 110روپے اورآٹا2600سوروپے وہ بھی لال بھورانما آٹافراہم کیاجاتاہے جوجانورہی کھاسکتے تھے ڈالڈا 350روپے سے بڑھاکر370روپے کلوکردیاگیا گزشتہ کئی دنوں سے نہ چینی ہے نہ آٹا اورنہ ہی ڈالڈا سبسڈی شدہ اشیاء کی فراہمی بندہے دیگراشیاء ضروریہ بازاروں سے بھی مہنگی ہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر جھاڑو پھیردیاگیاہے یوٹیلیٹی سٹوروں پراشیاء ضروریہ کی عدم فراہمی غریب محنت کش لوگ سفیدپوش طبقہ مایوس ہوکربازاروں سے اشیاء ضروریہ لینے لگے یوٹیلٹیی سٹوروں پرمستقل بنیادوں پراشیاء خوردونوش کی فراہمی کی جائے اورسابقہ روایات کے مطابق سبسڈی شدہ اشیاء میں سفیدپوش اورکم آمدنی اورمحنت کش لوگوں کوشامل کیاجائے میسج کے سسٹم کوختم کرکے قومی شناختی کارڈ پر تمام مستحقین کو سبسڈی شدہ اشیاء فراہم کی جائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.