The news is by your side.

دو گاڑیوں میں تصادم،ہیوی مشینری کے نیچے دب کرگیروال و ڈھوڈیال کے 2نوجوان جاں بحق

0

مانسہرہ(شیخ نزیر سے+ محمد نعیم سے) اٹک کے قریب گیروال ڈوھوڈیال کے رہائشی دو افراد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،شماق اورکامران اٹک کے قریب اچانک دوگاڑیوں کے تصادم کے دوران ہیوی مشنری کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار گئے،تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پشاور اٹک کے قریب مانسہرہ کے علاقہ ڈوھوڈیال گیروال سے تعلق رکھتے والے دو محنت کش شماق ولد محمد اور کامران ولد عبدالخالق اچانک دوگاڑیوں کے تصادم کے دوران ہیوی مشنری کے نیچے دب کر جان کی بازی ہارگئے،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نماز جنازہ گزشتہ ہفتہ کے روز چھ بجے گیروال میں ادا کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.