The news is by your side.

ہزارہ سیکرٹریٹ کا قیام عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کی پہلی کڑی ہے

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریگی۔ہزارہ سیکرٹریٹ کا قیام اس کی پہلی کڑی اور عمران خان کے ویژن کی عکاسی ہے اور یہ ہزارہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جدون ہاؤس میں پبلک ڈے کے موقع پر سرکل تناول کے وفد سے ملاقات میں کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔علی خان جدون کا کہناتھا ہزارہ سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل میں کارآمد ثابت ہوگاجس سے جو ممبران پارلیمنٹ کو اعتراض پیش آتے ہیں وہ اب پشاور کے بجائے ہزارہ سیکرٹریٹ میں حل ہوں گے۔ایم این اے علی خان کامذید کہنا تھا ہزارہ سیکرٹریٹ کے دور رس نتائج ہوں گے۔ہزارہ کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اس کے صلہ میں ارکان اسمبلی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔اور مستقبل میں بالخصوص نظر انداز علاقوں کی تعمیرو ترقی کے لئے حکومت کوشاں ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہزارہ کے عوام کے میگا ترقیاتی پیکج دیں گے جس کی تکمیل سے ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی۔اس موقع پر ویلج چیئرمین چنگیز خان کی قیادت میں حاجی خیبر زمان اور وفد میں شامل دیگر افراد نے تحریک انصاف کی قیادت کو سراہا ہے جہنوں نے ہزارہ کے عوام کی محرومی کو ختم کرنے کے لئے ہزارہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔نیک نیتی کے ساتھ ان جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.