وفاق جو کام کررہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کیخلاف ہے،علی امین
تناول (نامہ نگار خصوصی) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔ملک میں جزا و سزا نہیں ہورہی ہے عدلیہ پر دبا ہے۔ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق جو کام کررہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے۔ عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آ جائے گا۔راولپنڈی میں جوڈیشل کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت آئین کو مان رہی ہے، نہ عدالتوں کو آئین کے تحت ہمیں احتجاج اور جلسے کرنے کاحق حاصل ہے، اجازت نامہ منسوخ کرکے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، عمران خان کے خلاف مقدمات میں کچھ نہیں نکلا،ایک مذاق بنا ہوا ہے۔ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے۔عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری قوم بھوک ہڑتال پر جائے گی یہ اکیلے ان کی ہڑتال نہیں ہوگی۔پوری دنیا میں ان کاہرووٹر سپورٹر بھوک ہڑتال کرے گا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف اورصدر مملکت آصف علی زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں،تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نواز شریف کے خلاف پرچہ درج ہے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑ دی ہے اور ڈرکرپشتونوں کی ناک کاٹ دی ہے ایک بندہ جھوٹی گواہی دے گا اور گھومے گا،اس نے پارٹی چھوڑی،احسان فراموشی کی، لوٹا بنا، یہ جھوٹی گواہیاں دے گاتو اس طرح سگریٹ پھونکتا نہیں پھرے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ خاتون وزیر اعلی کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا مریم نواز خاتون ہیں ہم نے لحاظ کیا ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اورصدر مملکت آصف علی زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں، تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نواز شریف کے خلاف پرچہ درج ہے