خود کو پولیس اہلکار بتا کرلڑکے کواغواء کی کوشش،خاتون سمیت8ملزمان گرفتار

0

مانسہرہ (سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) تھانہ بفہ کی حدود ابو ھریرہ چوک بفہ میرامیں سراج نامی شخص کے گھر میں داخل ہوکرخود کو پولیس اہلکار بتا کراس کے جواں سالہ بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے خاتون سمیت 8ملزمان کوموقع سے گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ وایمونیشن،پولیس یونیفارم،پاکٹ فونز اوروقوعہ میں استعمال کی جانے والی گاڑی ریکور کرکے خاتون سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔گرفتار کیئے گئے ملزمان میں نیاز ولد سلطان سکنہ سلطان آباد بفہ میرا،عثمان ولد گلاب خان،ظفر علی ولد شاہجہان،عرفان اللہ ولد ظاہد اللہ،کلیم،خالد ولد اقبال،ناضر ولد شمس العمر اور مسمات نائلہ دختر محمد جلیل شامل ہیں۔ملزمان میں بفہ میرا میں سراج نامی شخص کے گھر داخل ہونے والے افراد میں سے ایک نے خود کو پولیس کا ایس پی ظاہر کیااوردیگر ساتھیوں اورخاتون کو پولیس کے ملازمان بتایا اور سراج نامی شخص کے بیٹے حذیفہ کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کی۔06 جولائی 2024 کو صبح 5 بجے ملزم عثمان اپنے دیگر ساتھیوں اور خاتون کے ہمراہ سراج نامی شخص کے گھر داخل ہوا اورکہا کہ میں ضلع باجوڑ کا ایس پی ہوں اورمیرے ساتھ پولیس اورلیڈیز پولیس ہے اور سراج کے جواں سالہ بیٹے کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بفہ اورنگزیب خان نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اورتمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ،پولیس یونیفارم،پاکٹ فونز اور وقوعہ میں استعمال کی جانے والی گاڑی ریکور کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مدعی مقدمہ سراج ولد محمد خطاب سکنہ بفہ میرا اور نیاز ولد سلطان سکنہ محلہ سلطان آباد بفہ میرا کے درمیان لین دین کا تنازعہ ہے جن کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔نیاز ولد سلطان نے سراج کے بیٹے کو اغواء کرکے بعد میں تاوان وغیرہ وصول کرنے کے لئے سارا ڈرامہ رچایا اوراپنے ساتھیوں کو جعلی پولیس اہلکار بنا کر بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.