شکیاری میں طوفانی بارش ندی نالے بپھر گئے، گاڑی ڈرائیور سمیت بہہ گئی بے ہوشی کی حالت میں ڈرائیور کو نکال لیاگیا
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)شنکیاری میں تیزہواؤں کے ساتھ موصلادھاربارش شنکیاری کی گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل طوفانی بارش عوام میں خوف ہراس پھیل گیا شنکیاری میں شدیدبارش محلہ دودال کابرساتی پانی کانالہ پانی سے بھرگیا نالے میں طغیانی ایک گاڑی ڈرائیورسمیت پانی کی نظرہوگئی شنکیاری سبزی منڈی سابقہ اتواربازارمنڈی کے قریب سے نوجوانوں نے ڈرائیورکوبچالیااورپانی سے نکال کرہسپتال بے ہوشی کے عالم میں منتقل کردیاجبکہ نالہ میں شدیدبارش سے طغیانی کے باعث ایک بھینس بھی برساتی نالے میں بہہ گئی البتہ برساتی پانی کئی گھروں،دوکانوں میں داخل ہوگیا، شدیدبارش اورتیزہواؤں کے باعث بارش خوب برس پڑی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا گرمی کازورٹوٹ گیا البتہ کسی بھی جگہ سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
