وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین صرف لفظی گولہ باری میں مصروف ہیں
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد ممتاز نے بجلی پیٹرول ڈیزل سمیت ٹیکسوں کی بھرمار کو غریب عوام کے ساتھ ظلم قرار دے دیا ہے ملک محمد ممتاز نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت میں شامل نہ ہو کر اور بجٹ کو مسترد کر کے قوم کا ساتھ دیا ہے ملک محمد ممتاز میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور ابھی تک صرف لفظی گولا باری کر رہے ہیں عملی اقدام ابھی تک وہ کوئی نہیں اٹھا سکے۔