مانسہرہ کی تاجر برادری نے بھی ٹول پلازہ ختم کرنے کی حمایت کر دی

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)مانسہرہ کی تاجربرادری نے ٹول پلازہ ختم کرنے کی جدوجہد میں ٹرانسپورٹ یونین کی حمایت کافیصلہ کردیاہے تاجررہنماء شیخ کامران اقبال نے کہاکہ یہ ٹول پلازہ غنڈہ ٹیکس ہے جس کے خلاف مانسہرہ کی جملہ تاجربرادری متحد ہے شیخ کامران اقبال نے مزیدکہاکہ این ایچ اے نے ٹول پلازہ قائم کرتے وقت عدالت میں مانسہرہ کی تعمیروترقی سڑکوں کی تعمیرسمیت جوپلان دیاتھا اس میں سے ایک پربھی عملدرآمدنہیں ہوا لہذا ہم این ایچ اے کے قائم کردہ ٹول پلازہ کومستردکرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سمیت ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.