کے پی کے سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارش کا امکان

0

تمباہ (نمائندہ خصوصی) کے پی کے سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی آج سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں شدید موسلادھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے حالیہ شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ملک کے بیشتر علاقوں جن میں ایبٹ آباد مانسہرہ اور بالائی علاقے سوات کشمیر کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ ضلع مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں اور ندی نالے بند ہونے کا خطرہ ہے جس سے جانی مالی نقصانات ہو سکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو فوری طور پر حفاظتی جگہوں پر منتقل کیا جائے اور ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ندی نالوں پر پابندی لگائی جائے تاکہ کوئی بھی ان کے قریب نہ آسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.