انتظامیہ کی غفلت، ہریپور میں غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھرمار
ہری پور (اسپیشل رپورٹر)ضلع بھر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھرمار، جو کہ ٹریفک پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اعلیٰ حکا م سے فوری نوٹس لے کر غیر قانونی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ، ذرائع کے مطابق ضلع ہری پور میں جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ٹریفک پولیس اہلکار بھی ان غیر قانونی اڈوں پر چائے پانی پیتے دیکھے گئے ہیں، مفت کے چاٹ اور چاول کھا رہے ہوتے ہیں، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ پیٹ کھاتا ہے آنکھ شرماتی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے فری کھاؤ پیو مہم تیزی سے جاری ہے، شہریوں کے مطابق صدیق اکبر چوک میں واقع مشہور چاول چنے فروش کے سامنے روڈ پر گاڑیوں والے کھڑے ہو کر چاول تناول کرتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑتا ہے، باالکل سامنے ہی ٹریفک پولیس کی چوکی ہے لیکن مٹھی گرم کے باعث یہ ان کو کارپارکنگ سے منع نہیں کرتے، ڈی ایس پی ٹریفک،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی پی او ہری پور سے اس اہم مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔