بٹگرام، تھانہ بنہ کی حدود جھنگڑی پاشتو میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، ایک شخص قتل
بٹگرام (نامہ نگار)تھانہ بنہ کے حدود جھنگڑی پاشتو میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ،ایک شخص قتل،علاقے میں خوف و ہراس،عوام کا پولیس سے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل آلائی تھانہ بنہ کے حدود جھنگڑی پاشتو میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ پر گلاب نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔قتل کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری،علاقے میں خوف و ہراس عوام کا ڈی پی او بٹگرام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فوری طور پر مداخلت کرکے مذید خون ریزی کو روکا جائے۔