ایبٹ آباد، نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے بچہ جاں بحق،ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، ڈاکٹرز فرار

0

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر)ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود سینالیبارٹری کے قریب نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت چارسالہ بچہ جاں بحق ورثا مشتعل احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹرز ہسبتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایس ایچ اوکینٹ شیرازخان جدون موقع پرپہنچ گئے نعش کوقبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردی بعدازاں نعش ورثاء کے حوالے کردی اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پھلوالی کے رہائشی چار سالہ بچے کاشان ولدفریدون تنولی کوبازو آپریشن کیلئے لایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے سنگین غفلت کرکے بچے کو موت کے منہ دھکیل دیا جس پرلواحقین مشتعل ہوگئے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا لواحقین کے مطابق ہمارے بچے کوڈاکٹروں نے بھاری مقدارمیں انستھزیا دیاجس سے ہمارے بچے کی موت واقع ہوئی ہم نے بچے کوٹھیک حالت میں الیوسف ہسپتال میں ریفر کیاتھاجس کا صرف بازو کا آپریشن تھا لیکن ڈاکٹروں نے ہمارے معصوم بچے کوبے رحمی سے مارڈالا ہمیں انصاف چاہئے محکمہ صحت کے اعلی افسران فوری طور پرنوٹس لیں ورنہ ہم شدید احتجاج کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.