مانسہرہ، ٹول ٹیکس تنازعہ میں مزید شدت،ٹرانسپورٹ یونین کاٹول پلازہ انتظامیہ کیساتھ مذاکرات سے انکار
مانسہرہ(بیورورپورٹ)مانسہرہ ٹول پلازہ ٹیکس میں اضافہ تنازعہ شدت اختیارکرگیامانسہرہ میں ہونے والے اجلاس میں این ایچ اے حکام کی عدم شرکت ٹرانسپورٹ یونین کا اجلاس کا بائیکاٹ پولیس اور ٹول پلازہ انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ٹرانسپورٹرز کا اضافی ٹیکس دینے سے انکار ٹول پلازہ کو مانسہرہ سے ختم کرنے کے لئے گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق مانسہرہ ٹول پلازہ میں 20 روپے اضافہ کے خلاف ٹرانسورٹ یونین نے احتجاج کیا اور اضافی ٹول ٹیکس دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز تھانہ صدر میں ٹرانسپورٹ یونین این ایچ اے حکام اور ٹول پلازہ انتظامیہ کا اجلاس ہونا تھا جس میں این ایچ اے حکام نے شرکت نہیں کی جس پر ٹرانسورٹ یونین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور ٹول پلازہ انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ یونین کے صدر جان عالم خان جنرل سیکریٹری پرویز خان سواتی اور سیکرٹری فنانس محمد نزیر ترک نے کہا کہ این ایچ اے حکام نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے مزید مسائل پیدا کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم کسی قسم کا اضافی ٹیکس باالکل ادا نہیں کریں گے اگر ٹول پلازہ انتظامیہ نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنی ٹرانسپورٹ کھڑی کر دیں گے انہوں نے کہا کہ اس خونی ٹول پلازہ کو ہم بالکل نہیں مانتے اور اس ٹول پلازہ کو ختم کرنے کے لیئے گرینڈ جرگہ منعقد کر رہے ہیں جس میں فیصلہ کیا جائیگا کہ کب اس خونی ٹول پلازہ کو اکھاڑ پھینکیں گے