ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف ہزارہ کی فلور ملز مالکان کا تالہ بندی کا اعلان

0

مانسہرہ(جنرل رپورٹر)ہزارہ کی فلور مل ملکان نے ظلمانہ ٹیکسوں کے خلاف تالہ بندی کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز صدر فلور ملز ایسوسی ایشن کی زیر صدارت اجلاس میں فلور ملز پر ٹیکس اور آٹے پر ود ھولڈنگ ٹیکسوں کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین قاری نور محمد اور ضلعی صدر فلور ملز محمد بشیر اعوان و دیگر عہددران نے وفاقی حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔نہیں تو پورے صوبے کے ساتھ پورے ملک میں بھرپور احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ہزارہ ڈویژن کی تمام فلور ملوں نے یہ عہد کیا گیا ہے اگر وفاقی حکومت نے ٹیکس واپس نہ کئے تمام فلور ملوں کو تالے لگا دیں گے اور پورے میں احتجاج کریں گے یہ حکومت ظلم در ظلم کر رھی ہے غریب کے منہ سے نوالہ چھین رھی ہے اور یہ انڈسٹری بند ھوئی تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور فلور ملز انڈسٹری سے ٹیکس ختم کرے اپنا فیصلہ واپس لے اور یہ احتجاج کے پی کے پنجاب،سندھ،پلوچستان پورے ملک میں کیاجائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.