اپنے قائد کی رہائی کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، شاہد رفیق
ڈھوڈیال (کرائمز رپورٹر)ڈھوڈیال، قائد عمران خان کو چاہنے والے اب متحد ھو چکے ہیں جس جیل میں قائد بند ھے اس جیل کی دیواروں کو ٹکر مار کر گرائیں گے اور ان شاء اللہ اپنے قائد کو باہر لائیں گے۔شاہد رفیق خان ہم اپنے قائد کی رہائی کے لئے سر پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلیں گے اور جانوں کے نذرانے دے کر اپنے قائد عمران کو رہائی دلائیں گے،شاد محمد خان۔ ہم نے اپنے نمائندے منتخب کرکے اسمبلیوں میں اس لئے بھیجے ہیں کہ وہ خان کی رہائی کے لیے کوششیں کریں گے نہ کے وہ ٹھنڈے اسمبلی ہالوں میں تقریں کریں اور باہر آکر خاموش ھو جائیں اگر یہ خان کی رہائی کے لیے ووکرز کے شانہ بشانہ آ کر آواز نہیں اٹھائیں گے تو پہلے ان کا احتساب کریں گے آج کے منعقدہ ورکرز کنونشن میں ورکرز کے درمیان کوئی بھی ہمارا منتحب کردہ نمائندہ موجود نہیں ہے حالانکہ کنونشن کا مقصد خان کی رہائی کے لئے مل جل کر جہدوجہد کرنا ہے اور 5 جولائی کے منعقدہ جلسہ کو کامیاب کرانا ہے سعید احمد خان سابق تحصیل ممبر ڈھوڈیال گزشتہ رو ڈھوڈیال الحمرا ہال مرغزار میں تحریک انصاف کے دیرینہ اور نظریاتی رہنماؤں و کارکنوں کی 5 جولائی کو ٹاؤن شپ مانسہرہ میں منعقدہ جلسہ کے حوالے سے ورکزز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں دیرینہ و نظریاتی رہنماؤں کے علاوہ پکھل بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء سے سابق ضلع کونسلر حاجی شاد محمد خان،حاجی سعید خان سابق تحصیل کونسلر،شاہد رفیق خان سئنیر نائب صدر ہزارہ ڈویژن،اجمل خان سواتی،سابق ناظم شنکیاری سراج خان کے علاوہ دیگر مقررین نے حطاب کیے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی جنبہ یا گروپ نہیں جانتے ہم قائد عمران کے ساتھ ہیں جو بھی اس کا جھنڈا تھام کے نکلے گا ہم ورکرز اس جھنڈے تلے ہوں گے۔