ضلع مانسہرہ میں ڈی سی کے احکامات پر تمام چیئر لفٹس بند کر دی گئیں
بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں ڈی سی مانسہرہ کے حکم سے تمام چیئر لفٹ بند کر دی گئی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا خصوصاً سکول جانے والے بچے اور خواتین کے لیے مسائل میں اضافہ ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد اپ اور آسانی کے لیے چیئر لفٹ لگائی ہیں جس کی وجہ سے سفر میں کمی اور اسانی تھی مگر صوبائی حکومت عوام کو سہولت دینے کے بجائے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے اور ایسے آفیسر جو عوام کے ٹیکسوں پر بڑی بڑی مراعات لیتے ہیں ان کا کام لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہے نہ کہ بڑے بڑے دفاتر میں بیٹھ کر کروڑوں کی مراحات حاصل کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے نیا سرکاری افسر انے سے قانون بدل جاتا ہے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا جاتا ہے اس ضمن میں عوامی نمائندوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ عوام کو اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا جائے مگر انتظامیہ عوامی نمائندوں کی بات پر بھی توجہ نہیں دے رہی جبکہ عوام نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا ہے ان معاملات پر خود ایکشن لیں اور ناجائز پابندیوں کو ختم کیا جائے اور عوام کی مشکلات آسان کی جائیں