محکمہ خوراک مانسہرہ کی کارروائی، جعلی کولڈرنکس کی بوتلیں برآمد،3ملزمان گرفتار

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر)محکمہ خوراک ضلع مانسہر ہ کی بڑی کارروائی،جعلی پیپسی،ڈیو،سپرائٹ کی سینکڑوں بوتلیں برآمد،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شوکت سلطان نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں بوتلیں برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیااسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کو اطلاع ملی کہ جعلی پیپسی کی گاڑی بازار میں داخل ہوئی ہے جس پر شوکت سلطان نے گاڑی کا پیچھا کیا ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی پیچھا کرتے ہوئے سائیں آباد کے مقام پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے سینکڑوں کی تعداد میں پیپسی،ڈیو،سپرائٹ کی بوتلیں برآمد ہوئی تفتیش کرنے پر ڈرائیور تسلی بخش جواب نہ دے سکا ڈرائیور کی نشاندھی پر اسٹاک کے مالک کو گرفتار کیا گیا اور ایک مہران آلٹو گاڑی سے بھی بوتلیں برآمد کی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار تین ملزمان میں نیاز شاہ ولد گلزار حسین شاہ ساکنہ چکیا روڈ ٹینکی موڑ،شوکت شاہ ولد شاہ حسین ساکنہ چکیا روڈ ٹینکی موڑ،سجاد ولد زرداد ساکنہ نوگزی بائی پاس شامل ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.