ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر بابر جدون اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان سے شمال ایچ ڈی نیوز کے اینکر پرسن متیب احمد کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی بابر جدون کی طرف سے سماجی و رفاہی کاموں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر جاوید نے کہا کہ وہ مختلف اداروں کیساتھ مل کر درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے کام کریں گے جبکہ شہروں میں جگہ جگہ پڑے کچرے کی ری سائیکلنگ اور اس کو ڈمپ کرنے کے حوالے سے بھی متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ڈاکٹر بابر جدون نے کہا کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور عوامی مفادات کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن رفاعی، سماجی کاموں کیلئے ہم اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں اس سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔ اس موقع پر شمال ایچ ڈی نیو ز کی طرف سے متیب احمد نے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر بابر جدون اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کو ان سماجی کاموں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا