The news is by your side.

آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کا ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) آل ٹریڈ فیڈریشن کے زیر اہتمام تاجروں نے حالیہ بجٹ میں ظالمانہ ٹیکسوں کے نافذ بڑھتی مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر نعیم اعوان، جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان سردار شاہنواز، سجاد خان جدون، بنارس،شہزاد اعوان و دیگر تاجر رہنما کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے موجودہ بجٹ اور ٹیکسوں کے نافذ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ملک آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھے دیا مہنگائی میں اتنا اضافہ کر دیا ہے کہ لوگوں کی قوت خرید ختم ہو گئی لوگ خود کشیاں کرنے لگے ہیں ملک کی صنعت کا پہیہ جام ہو گیا ہے ملک بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی اور اشرافیہ مزے کر رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.