بابر سر ٹاپ کے قریبدو گاڑیاں ٹکرا گئیں،2سیاح جاں بحق10زخمی
کھلابازار(نمائندہ شمال) چلاس ٹریفک حادثہ دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی دو سیاح جاں بحق دس سے زائد زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چلاس کے علاقہ جل تھانہ تھک کی حدود میں دو مسافر گاڑیاں ہائی روف اور ویگو آپس میں ٹکرا گئیں ہیں۔ حادثے میں دونوں گاڑیاں تھک نالہ میں گر گئی ہیں۔حادثے کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی فوری طور پر اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو دیامر نے 6 زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا، ویگو بابوسر روڈ سے شاہراہِ قراقرم کی طرف جبکہ ہائی روف بابوسر کی جانب جا رہی تھیں۔ حادثے کا شکارہونے والی گاڑیوں میں 17 افراد سوار تھے۔جن کو چلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں اور زخمیوں کا تعلق پنجاب سے ہے جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ سالہ سدرہ بی بی اور نسیم اختر نامی شخص شامل ہے دیامر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کی سہولیات فراہمی کے اقدامات جاری کردیئے گئے جاں ہونے والوں کو آبائی علاقہ روانہ کردیا گیا مقامی افراد اور ریسکیو 1122دیامر اور پولیس ٹیم نے فوری طور پر جاں بحق اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر آر ایچ سی چلاس منتقل کردیا