مانسہرہ، پانی کی شدید قلت مانسہرہ کے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے
مانسہرہ(نیوزرپورٹر) مانسہرہ پانی کی قلت نے شہریوں کو پریشان کر دیا، گرمی کی شدت میں عوام کی اکثریت برتن اٹھائے پانی کیلئے در پہ در، کروڑوں عربوں روپے کی گرانٹ مختلف محکموں میں پڑی سڑنے لگی، ممبران اسمبلی و بلدیاتی نمائندوں اور افسران کی عدم دلچسپی و لاپرواہی، مانسہرہ کے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنے لگے، تفصیلات کے مطابق پانی کی شدید قلت کے باعث ان دنوں مانسہرہ شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے زمہ داران ممبران اسمبلی بلدیاتی نمائندوں اور مختلف دفاتر میں براجمان افسران اعلی کی عدم دلچسپی لاپرواہی اور حقائق سے چشم پوشی کے باعث مانسہرہ کے شہری و ارد گرد لاکھوں عوام انسانی زندگی کیلئے ضروری و لازمی پینے کے صاف پانی جیسی سہولت سے عرصہ دراز سے محروم چلے آ رہے ہیں اور بچے بوڑھے جوان اور خواتین کی اکثریت آج دور جدید میں بھی قدیمی و گندے بھوت کٹھہ نالے کا مضر صحت و غلیظ پانی پی کر آئے روز مختلف موزی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں زرائع کے مطابق مانسہرہ کے مختلف محکموں کے دفاتر میں مانسہرہ شہر کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ملکی و غیر ملکی کروڑوں نہیں بلکہ عربوں روپے کی گرانٹ عرصہ دراز سے پڑی پڑی سڑنے لگی ہے جبکہ شہری عوام آج بھی صاف پانی کی بوند بوند کیلئے نہ صرف ترس رہے ہیں بلکہ بچے بوڑھے جوان برتن اٹھائے دن رات پانی کی تلاش میں در پہ در پھر رہے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مانسہرہ کے شہری عوامی دینی تاجر ٹرانسپورٹ سیاسی سماجی حلقوں وکلا و علما اکرام و صحافی حضرات اور سول سوسائٹیز نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور وفاقی و صوبائی وزرا ممبران اسمبلی سے بھر پور مطالبہ کیا ہے مانسہرہ شہر کے لاکھوں عوام کو انسانی صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فی الفور میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ شروع کیا جائے اور پانی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے آنے والی کروڑوں و عربوں روپے گرانٹ کے باوجود عوام کو پانی سے محروم رکھنے وجہ سامنے لائی جائے اور زمہ داران کا تعین کیا جائے،