The news is by your side.

میدان پکھل کا مرکزی مقام شنکیاری آئس سمیت دیگر منشیات کا گڑھ بن گیا

0

شنکیاری(جنرل رپورٹر)میدان پکھل کامرکزی مقام شنکیاری میں منشیات اورآئس کی کھلے عام فروخت، شنکیاری منشیات بیچنے والوں کے لئے منڈی بن گیانوجوان نسل تباہی کے دہانے پر، بتایاجاتاہے کہ شنکیاری جوکہ تجارتی لحاظ سے کونش اوربھوگڑمنگ کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتاہے یہاں ہزاروں لوگ تجارت کرتے رہتے ہیں تاہم منشیات کے حوالے سے بھی شنکیاری مشہورہوگیا یہاں کھلے عام آئس، چرس ودیگرنشہ آوراشیاء کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں قبل ازیں پولیس کی بہترحکمت عملی سے منشیات فروش پکڑے گئے تاہم منشیات کی فروخت میں کمی نہ آسکی یہ بھی بتایاجاتاہے کہ سکول اورکالج کے طلباء آئس نشہ کو فیشن کے طورپراستعمال کررہے ہیں اوران کو یہ آئس شنکیاری میں آسانی سے مل جاتی ہے اس سلسلے میں بچوں کے والدین بھی شدیدپریشان ہیں ان لوگوں نے ایس پی مانسہرہ اورڈی ایس پی شنکیاری سے جاری صورتحال پرسخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.