ایبٹ آباد، کمپلیکس و ڈی ایچ کیو میں صحت سہولت پروگرام وبال جان بن گیا

0

ایبٹ آباد(نامہ نگار) ایوب میڈیکل کمپلیکس اور بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے۔سرکاری عملہ کی کام چوری سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ذلیل خوار کیا جارہا ہے۔محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ گائنی وارڈ کے مریضوں کو صحت سہولت کارڈ پر علاج میں طرح طرح کی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ڈیوٹی پر مامور عملہ نے مریضوں کے لواحقین کو ادویات کے حصول میں چکرا کے رکھا ہوا ہے۔ڈاکٹرز کی طرف سے تجویز ادویات گائنی یونٹ میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کمپلیکس کے مین شعبہ میں جانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔لواحقین کے مطابق ہسپتال کی تیسری منزل پر ادویات کی انٹری اور مختلف دفاتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں اسی طرح ڈی ایچ کیو میں 27 جون سے صحت سہولت پر علاج بند ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیسز پشاور نہ بھجوانے اور ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں مریض صحت سہولت کارڈ سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں۔صحت سہولت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔متاثرہ افراد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.