مانسہرہ کے متعدد نجی سٹوروں پر نشہ آور ادویات و انجکشن کی فروخت جاری
ماننسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)مانسہرہ متعدد میڈیکل سٹوروں پر نشہ آوار انجکشن و میڈیسن کی فروخت، نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی، متعدد کاروائیوں کے باوجود بھی متعلقہ محکمہ کی جانب سے کاروائیاں نہ ممکن نظر آنے لگی، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مانسہرہ بعض میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجکشن سمیت میڈیسن فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے عوام کی جانب سے مطالبات کے باوجود بھی تاحال متعلقہ محکمہ کی جانب سے کاروائیاں نہیں ھوسکی ھیں جسکی وجہ سے ان میڈیکل سٹوروں پر نشہ آوار انجکشن و ادویات استعمال کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگا ھے اس سلسلہ میں مانسہرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نشہ آور میڈیسن فروخت کر ے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف فوری عملی نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے