امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اداروں و عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،بابرسلیم
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)سپیکرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ بابرسلیم خان سواتی نے کہاہے کہ صوبے میں امن امان کوبرقراررکھنے کے لئے اداروں اورعوام کومل کرکرداراداکرناہوگابابرسلیم خان سواتی پی پی پی مانسہرہ کے ضلعی صدرملک محمدممتاز کے گھر شمال سے خصوصی گفتگوکررہے تھے تقریب میں دیگرسیاسی جماعتوں کے اہم رہنماء بلدیاتی نمائندے سرکاری افسران نے بھی شرکت کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے مشیرخصوصی برائے سیاحت زاہدچن زیب، محمدشجاع خان المعروف شازی خان بھی شریک تھے بابرسلیم خان نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کاتعاون کلیدی رول اداکرتاہے انہوں نے کہاکہ قبضہ گروپوں اورسودخوروں کے خلاف پولیس کو بلاتفریق کارروائی کرنی چاہئے بابرسلیم خان سواتی نے کہاکہ مانسہرہ کے جملہ مسائل حل کرنے کے لئے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت اپنا رول اداکرے گی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اوردیگرعوامی منصوبوں کے لئے خطیررقم مختص کی ہے وفاق اگرصوبے کواس کے جملہ فنڈزجاری کردے تو صوبہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا