مانسہرہ میں دیگر اضلاع سے آئے لوگ بغیر شناخت کے رہائش پذیر
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)مانسہرہ کو محرم الحرام کے حوالے سے حساس ترین اضلاع میں شامل کردیاگیاہے گرمی شروع ہوتے ہی اٹک پار اورملک کے دوسرے علاقوں سے فیملیوں نے مانسہرہ کارخ کرلیاہے جبکہ بعض فیملیاں تومانسہرہ کے پوش علاقوں سمیت مختلف جگہوں پر کرایہ پررہائش لے رہے ہیں جس کی وجہ سے مانسہرہ میں کرایہ داری ایکٹ کی بڑی خلاف ورزیاں سامنے آرہی ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ پیسے کمانے کیلئے مانسہرہ میں بعض ہوٹل اورگیسٹ ہاؤس بھی غیرقانونی اوربغیرشناخت کے رہائش دے دیتے جبکہ خواجہ سراؤں کے بعض ڈھیرے تو رات بسر کرنے کی بہترین جگہ بن چکے ہیں مانسہرہ کے سنجیدہ حلقوں نے جرائم کے خاتمے اورامن وامان کوبرقراررکھنے کے لئے تمام غیرقانونی دھندے بندکروانے کا مطالبہ کیاہے