The news is by your side.

آل پاکستان تنولی اتحاد کی طرف سے ضلع تناول کے قیام کا مطالبہ

0

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) تنولی اتحاد عید ملن پارٹی پروگرام عظیم الشان جلسہ میں تبدیل ہوگیا آل پاکستان تنولی اتحاد نے حکومت سے ضلع تناول کے قیام کا مطالبہ کر دیا ضلع تناول کے قیام کے بغیر علاقہ تناول کی تعمیر و ترقی اور عوام خوشحال ممکن نہیں اقتدار کے پجاریوں نے ہمیشہ اپنے اقتدار کی خاطر سرزمین تناول کو تقسیم در تقسیم کیا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے امب اسٹیٹ پر ضلع تناول کا فوری قیام عمل میں لایا جائے علاقہ تناول میں بجلی کے کم وولٹیج معاملہ کے حل کے لیے قومی اسمبلی تک اپنی آواز پہنچا کر بجلی کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے قیام سے تناول سمیت ہزارہ بھر میں بجلی کے مسائل کے حل اور روزگار میں بہتر مدد حاصل ہو گی وفاقی حکومت ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فوری فنگشنل کرے علاقہ کے مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے ہری پور میں صالح محمد خان تنولی بدھوڑہ قاری علی سید تنولی کانگڑہ کالونی اور ڈاکٹر بنارس تنولی کھلابٹ پر مشتمل 3 رکنی جرگہ کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں جو تنازعات کے حل لیے اقدامات اٹھائیں گے تنولی اتحاد کی ممبر شپ اوپن کر دی گئی علاقہ تناول کے نوجوانوں کو فرنٹ پر لا کر علاقہ تناول کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گے تنولی اتحاد کا پلیٹ فارم پوری قوم کا پلیٹ فارم ہے جو کہ غیر سیاسی ہے جس کا سیاست یا سیاسی پارٹیوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی صدر حاجی صابر حسین تنولی ایڈووکیٹ فیاض خان تنولی لب مرکزی جنرل سیکرٹری جمیل خان تنولی سرپرست سلیم خان تنولی نواز خان تنولی حاجی ملک اورنگزیب تنولی صالح محمد خان تنولی خالد شاھین تنولی ابرار خان تنولی چئیر مین قاری نور حسین تنولی اور قاری علی سید تنولی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا آل پاکستان تنولی اتحاد کے عید ملن پروگرام میں ڈپٹی سیکرٹری حاجی عبد المالک تنولی گلی امازئی تحصیل غازی کے کنوئیر و تنولی اتحاد ہری پور کے صدر خانزادہ حیات خان تنولی ایڈووکیٹ سابق ناظم لدڑمنگ عبدالرزاق تنولی حسن بائی ارباز خان تنولی قاری علی سید تنولی کانگڑہ ڈاکٹر بنارس تنولی کھلابٹ کانگڑہ حاجی نسیم تنولی کانگڑہ سابق تحصیل ممبر منور خان تنولی کانگڑہ ابرار حیات خان تنولی چیئرمین حاجی اکرم تنولی جمیل تنولی سویٹ شاھدافضل تنولی مشتاق تنولی سعید گوہر تنولی ایبٹ آباد عبدالروف تنولی حویلیاں افضال خان تنولی دریہ ڈوگہ جاوید تنولی حسن بائی چیف علی زمان تنولی کھلابٹ ممتاز تنولی کانگڑہ ہمایوں خان تنولی چمہڈ اختر خان تنولی بائیاں تنویر خان تنولی بائیاں حاجی اکبر خان تنولی گلو بانڈی ناظم شاہ نواز خان تنولی بیٹ گلی ملک میر افضل تنولی واپڈا یونین قاسم تنولی واپڈا یونین شہزادہ خان تنولی سرائے نعمت خان قاری سیف الرحمن تنولی بابر خان تنولی کانگڑہ سمیت دیگر علاقہ تناول سے تعلق رکھنے والے عوامی سماجی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آل پاکستان تنولی اتحاد کے عید ملن پارٹی پروگرام میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد شرکت نے پروگرام کو بڑے اجتماع میں تبدیل کر دیا عید ملن پارٹی کے شاندار پروگرام کے انعقاد اور انتظامات پر شرکا نے میزبان سلیم خان تنولی حاجی اکرم تنولی خانزادہ حیات خان تنولی ایڈووکیٹ محمد نواز خان تنولی ابرار خان تنولی اور ڈاکٹر بنارس تنولی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انکی والہانہ اور تنظیمی خدمات کو سراہا عید ملن پروگرام کے آخر میں تنولی اتحاد کے سابقہ قائدین مرحوم شمعو چیئرمین حویلیاں مرحوم حاجی حیات خان تنولی گلی امازئی مرحوم رحمت خان تنولی حویلیاں جبار خان تنولی ایبٹ آباد سمیت دیگر قائدین کی علاقائی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.