بالاکوٹ، ہنگرائی سیور میں 2خاندانوں کی دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل

0

بالاکوٹ(سپیشل رپورٹر)تحصیل بالاکوٹ کے علاقہ ہنگرائی سیور میں دو خاندانوں کی درینہ دشمنی دوستی میں تبدیل علاقے میں نقص امن کا خدشہ ٹل گیا علاقے میں امن بحال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہونی چاہئے چیئرمین علماء امن کمیٹی ضلع مانسہرہ مولانا میاں عنایت الرحمان۔تفصیلات کے مطابق ہنگرائی سیور دو خاندانوں کی دشمنی دوستی میں تبدیل میاں عنایت الرحمان سربراہی میں علاقے کا گرینڈ جرگہ دونوں فریقین کو جرگے میں سننے کے بعد میاں عنایت الرحمان اور معززین علاقہ کی کوششوں سے دونوں خاندان شیر وشکر جرگے میں اتفاق سے عدالتوں اور تھانوں کے تمام کیسز ختم کرنے تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا جرگہ میں معززین علاقہ میں چیئرمین ویلج کونسل پماراہ سردار ولی الرحمان،سابق ناظم سردار مسکین،حاجی محمد قاسم، حاجی میر افضل، حاجی صادق،مولانا شبیر احمد عثمانی،عزیز قاسم اور دیگر معززین علاقہ نے جرگے میں شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.